پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری شہید، ایران نے تصدیق کردی

تہران (نیوز ڈیسک) – ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ وہ شدید زخمی تھے اور بعد میں شہید ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

علی رضا تنگسیری پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر تھے اور خلیج فارس میں ایرانی فوجی آپریشنز کی کمانڈ سنبھال رہے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اب تک ایران کی جانب سے اس حملے پر فوری جوابی کارروائی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں