ریاض میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی، متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان

ریاض – سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرون کے ملبے کے گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ریاض کے جنوب مشرقی علاقے الخرج میں پیش آیا۔

سعودی محکمۂ شہری دفاع کے مطابق ڈرون کا ملبہ گرنے سے تین گھروں اور متعدد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سعودی حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقے میں ضروری اقدامات کیے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون کا تعلق کس تنظیم یا ملک سے تھا، تاہم سعودی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خطے میں سیکیورٹی کے پیش نظر سعودی عرب نے فضائی حدود میں سخت نگرانی کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں