“میری سوچ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے” – کپتان بابر اعظم کا ویسٹ انڈیز دورے سے قبل اہم انٹرویو

لاہور (ویب ڈیسک) – پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران ان کی سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے اور اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو وہ تیز کھیلتے ہیں جبکہ حالات کے مطابق دفاعی بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔

پی سی بی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ ان کے لیے اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ لیڈ کروں گا۔ وقت کے ساتھ کپتانی میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے۔”

بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ انہیں مشکل وقت میں سپورٹ کریں اور ان سے بات کر کے دباؤ کم کرنے کی کوشش کریں۔ “انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے، میری توجہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر ہے اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔”

این سی اے ریڈ بال کیمپ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتِ حال سے نمٹنے پر کام کیا گیا۔ “مشکل کنڈیشنز میں ٹریننگ سے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں۔”

ویسٹ انڈیز کے دورے کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے اس کی بھرپور تیاری کی ہے اور کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے جو انگلینڈ میں مددگار ہو گا۔

انہوں نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “فینز کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور ہم اس بات کو سمجھتے ہیں، شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں