پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکے نیا ریکارڈ بنالیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ پی ایس ایکس نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پی ایس ایکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل 100 انڈیکس 24 مئی 2017ء کو بلند ترین سطح 53 ہزار127 کی سطح پر پہنچا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جب کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے جائزہ مذاکرات میں پیش رفت کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں