عام انتخابات: ملک میں کاغذات نامزدگی فارم کا اجراء شروع

راولپنڈی: عام انتخابات 8 فروری 2024 کے لیے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی فارم کا اجراء شروع کر دیا گیا۔آئندہ انتخابات کے لیے ضلع راولپنڈی کی 7 قومی ور 14 صوبائی سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کا اجراء شروع ہوگیا ہے جس سے انتخابی گہما گہمی بھی شروع ہوگئی۔راولپنڈی کی 7 قومی اور 14 صوبائی سیٹوں کے لیے 21 ریٹرننگ وار 43 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ہیں۔پہلے روز اب تک 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم امیدواروں نے وصول کر لیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے لیے 100 روپے فیس مقرر ہے جبکہ شناختی کارڈ ہونا بھی لازمی ہے۔تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے 100 میٹر اطراف پر ریلی، نعرہ بازی، جلسہ جلوس وار اسلحہ لہرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں