پاک ایران کشیدگی میں کمی لانا ہوگی، شہباز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں ، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹیویٹ کیا جائے، ہم آہنگی بہتر بنانے اور بات چیت سے آگے بڑھنے کے عمل کو مزید موثر بنانا ہوگا، کشیدگی میں کمی لانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں