عمران ریاض کو زمان پارک حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

لاہور: پولیس نے عمران ریاض کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کیا۔عمران ریاض خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں