کینسر کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کے لئے نیوریاک میں فنڈ ریزنگ تقریب 21 اپریل کو ہوگی

تقریب شیرازی کیفے فریش میڈوز۔ کوئنز )میں منعقد ہوگی، کینسر کئیر واحد ہسپتال ہے جہاں غریب لوگوں کا مکمل طور پر مفت علاج ہوتا ہے
نیویارک //کینسر کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب 21 اپریل بروز اتوار شام بجے کوئنز کے علاقے فریش میڈوز میں واقع شیرازی کیفے ریسٹورینٹ میں منعقد ہوگی۔ کینسر کئیر ہسپتال اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں غریب لوگوں کا مکمل طور پر مفت علاج ہوتا ہے نہ پرچی کا جھنجھٹ نہ کسی لمبی چوڑی فارمیلٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔کینسر جیسا مہنگا علاج پاکستان جیسے غریب ملک میں ضرورتمند اور مستحق افراد کے لئے مفت دستیاب ہے۔ ہر سال اربوں روپے کے اخراجات کے لئے مخیر افراد کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے اسی مقصد کے لئے فنڈ ریزنگ تقر یب منعقد کی جارہی ہے۔ کمیونٹی آگے آئے اور اس کار خیر میں حصہ لے۔ معلومات کے لئے رابطہ کریں
Ahtesham Qazi ( Lead Coordinator, USA)
917 515 0000
Dr Tariq Ibrahim: 631 943 6104
Bano Qazi: 631 830 3032

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں