“انڈیگو کی پرواز منسوخ؛ بھارتی جوڑے نے ورچوئل ریسیپشن منعقد کر ڈالا”

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی سیکڑوں پروازوں کی معطلی نے ایک شادی شدہ جوڑے کی ریسیپشن کو منفرد اور دلچسپ رخ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کپل اور نیکیتا کی شادی کی تقریب دہلی میں طے تھی، مگر ان کی دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز اچانک منسوخ ہوگئی۔

غیر یقینی صورتحال کے باوجود جوڑے نے اپنی خوشیوں کو ادھورا نہیں چھوڑا اور ایک تخلیقی حل نکالتے ہوئے آن لائن ریسیپشن کا انعقاد کر ڈالا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کپل اور نیکیتا نے جدید ٹیک کے ذریعے اپنے دوستوں اور خاندان کو ویڈیو کال کے ذریعے شادی کی تقریب میں شریک کرلیا۔

جوڑا جسمانی طور پر تقریب میں موجود نہیں تھا، مگر آن لائن شرکت نے انہیں اپنی خوشیوں میں سب کو شامل کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا۔ مہمانوں نے اس منفرد ورچوئل ریسیپشن کو دلچسپ اور یادگار قرار دیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں