نیویارک ( آواز نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکن پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی ایڈووکیسی تنظیم امریکن پاکستانی پنلک افئیرز کمیٹی ( APPAC)کے زیراہتمام ہفتہ 10 مئی کو شام ساڑھے چھے بجے شیرازی کیفے ( کوئینز) میں ایک “اہم ڈائیلاگ”کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی مہمان خصوصی ہونگے۔ اے پی پیک کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس ڈائیلاگ کا مقصد پاکستانی امریکن کمیونٹی کو متحد کرنا ہے تاکہ جاری کشیدہ صورتحال میں اتحاد کے ساتھ امن اور انصاف کی وکالت کی جائے۔ کمیونٹی سے اس ڈائیلاگ میں بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔اس اہم میٹنگ میں کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں تنظیموں کے نمائندوں اور سنجیدہ حلقوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ درپیش چیلنجز سے مل جل کر نمٹا جائے۔اور انڈین جارحیت پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
De. Ijaz Ahmed( 646) 338 4912
Dr Pervaiz Iqbal ( 917)497- 8751
Naheed Bhatti +1 (718) 772-4520
Asad Chudhry ( 917) 239 8711
Dr Sadia Tahir (516)233-0429
