امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا

واشنگٹن: (آوازنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا۔امریکی اخبار کے مطابق سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کیا، اقدام ہوم لینڈ سکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کیلئے کیا جارہا ہے۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی غیر ملکی طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتی، ہارورڈ یونیورسٹی کو زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ٹرانسفر کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں