لاہور: (آوازنیوز) پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرکے رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی اور ہماری وائٹ بال پلان کا حصہ ہیں، ان کو کچھ چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے اور وہ اس پر کام کررہے ہیں۔مائیک ہیسن نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، دیگر ممالک اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوشش ہوگی ہم بھی اسی لیول کی کرکٹ کھیلیں، ہمیں اس چیز کا اچھے سے اندازہ ہے کہ ہم نے کیسی کرکٹ کھیلنی ہے۔ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کی ٹیم ایک بہترین حریف ہے اور اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بنگلا دیش کی ٹیم کو بلکل آسان حریف نہیں سمجھیں گے، ہم بہت پرامید ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ کی اچھی تیاری کریں اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں۔
