نیویارک ٹائمر نے ڈیرہ ریسٹورنٹ کو عمدہ کھانوں اور لاجواب سروس کے اعتبار سے 100 بہترین ریسٹورینٹ میں شمار کرلیا


• ریسٹورینٹ سیف ناگرہ کی سربراہی میں گزشتہ تین دہائیوں سے جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس قدر بڑا اعزاز ریسٹوریبٹ کے عمدہ کھانوں اور بے مثال خدمت کا نتیجہ ہے
نیویارک ( آواز نیوز) دنیا کے سب سے معتبر اور موقر اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ذائقے اور لذت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ڈیرہ ریسٹورینٹ کو 100 بہترین ریسٹورینٹس میں شمار کیا ہے۔ نیویارک ٹائمر کی ٹیم نے پانچوں بوروز کے لاتعداد ریسٹورینٹس کا جائزہ کھانوں کے معیار اور عوامی پسندیدگی کے اعتبار سے 100 بہترین ریسٹورنٹس کا انتخاب کیا ہے۔ ڈائیورسٹی کی اعلیٰ مثال جیکسن ہائیٹس میں واقع ڈیرہ ریسٹورنٹ کمیونٹی کی جانی پہچانی اور ہردلعزیز شخصیت سید ناگرہ کی سربراہی اور زیرنگرانی ڈیرہ ریسٹورنٹ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی، بنگلہ دیشی اور انڈین سمیت مختلف کمیونٹیز کی خدمت میں مصروف ہے۔نیویارک ٹائمز جیسے بہترین اخبار کی جانب سے ڈیرہ کا ممتاز اور لاجواب ریسٹورنٹس میں شمار کیا جانا نہ صرف سیف ناگرہ اور ان کی ٹیم بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے بھی قابل فخر ہے۔ عمدہ اور لذیذ کھانوں کے علاوہ سیف ناگرہ کی بہترین مہمان نوازی اور دوست نواز شخصیت بھی ڈیرہ ریسٹورنٹ کی مقبولیت کا اہم سبب ہے۔ سیف ناگرہ کے دوست احباب اکثر معیاری کھانوں کے لئے ڈیرہ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں انہیں لذیذ کھانوں کے ساتھ سیف ناگرہ کی باکمال میزبانی سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں