اسلام آباد: ( آواز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ذرائع کے مطابق کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے، گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین زیادہ ریلیف کے منتظر ہیں، گریڈ 17 سے 22 والوں کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس سلیب میں بھی ردوبدل کر کے ٹیکس چھوٹ کی سالانہ حد 6 لاکھ روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کریں گے۔