واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس پر امریکی فوج کی تعیناتی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیدی، ٹک ٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر سے غزہ اور یوکرین روس معاملے پر بات چیت ہوئی، روس نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جو بڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ آٹزم سے متعلق جلد بڑی پیشرفت سامنے آئے گی، اگلے ہفتے نیوز کانفرنس ہوگی جبکہ صدارتی حکم نامے کے تحت گولڈ کارڈ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
