نیویارک ( آواز آن لائن) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان سعودی عرب اور قطر سمیت متعدد اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کررہے ہیں۔وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔صدر ٹرمپ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان اردن، ترکی اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ صدر مسلم رہنماؤں غزہ میں جنگ کے بعد حماس کے بغیر امن اور حکمرانی کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔وائیٹ چاہتا ہے مسلم ممالک غزہ میں اپنی فورسز بھیجے تاکہ اسرائیل کے انخلاء اور امن کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی ساتھ امریکہ چاہتا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے مسلم ممالک فنڈز مہیا کریں۔صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔









