ٹرمپ آج شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملیں گے، میڈیا کو دور رکھا جائے گا

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات شام 4 بجے ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق میڈیا سے خوفزدہ پاکستانی حکومت کی درخواست پر میڈیاکو ملاقات سے دور رکھا جائے گا۔پاکستان کی فوجی سربراہ کل ہی واشنگٹن ڈی سی پہنچے ہیں۔ ان کے حکم پر وزیرداخلہ محسن نقوی بھی واشنگٹن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں معدنیات کی تلاش اور اس کی کھدائی میں امریکی کردار اور غزہ موضوع بحث ہونگے۔ اس ملاقات کی وجہ سے وزیراعظم شہباز کی جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں ساری سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن میں کمیونٹی ڈنر بھی شامل ہے۔ جس کے لئے منتخب افراد کو Don’t ask Dint tell”کی بنیاد پر مطلع بھی کیا جاچکا تھا۔وزیراعظم جمعہ کو پروگرام کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نیویارک نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں