ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر نے نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے زوہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کردیا


زوہران ممدانی کا وژن اور معاملات سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی انہیں نیویارک سٹی کی قیادت کا اہل بناتے ہیں
پاکستانی امریکن کمیونٹی زوہران کی کامیابی کے لئے آگے آئیں اور 4 نومبر کو مل کر فیصلہ دیں: وحید اختر
نیویارک ( آواز رپورٹ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سب سے پہلے امریکن پاکستانی کیپٹن اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر نے نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے امیدوار زوہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر نے کہا کہ امریکہ میں اپنے 20 سالہ تجربات اور قانون کے نفاذ کے لئے کوششوں کے پیش نظر سمجھتا ہوں کہ زوہران ممدانی نیویارک سٹی کی قیادت کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔وحید اختر کا کہنا ہے کہ زوہران ممدان کا نکتہ نظر انہیں اس عہدے کے لئے اہل بناتی ہے۔ ان کا وژن یا سوچ عوامی تحفظ، قانون کے نفاذ اور سماجی ورکرز کی مدد سے غیر متشدد واقعات کی روک تھام ان کی حکمت عملیوں کا حصہ ہیں۔یہ وہ عوامل ہیں جن کی بنیاد پر میں سمجھتا ہوں کہ زوہران کی حمایت کرنی چاہیے۔ ڈپٹی انسپکٹر نے نیویارکرز خصوصا پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ 4 نومبر کو زوہران ممدانی کو ووٹ دیکر انہیں نیویارک سٹی کا میئر منتخب کرنے میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں