کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک تازہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی شادی اور محبت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
میزبان نے صبا قمر سے مذاقاً سوال کیا کہ “جو بھی اداکارہ عثمان مختار کے ساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہو جاتی ہے، کیا آپ کو بھی یہی امید ہے؟”
اس پر 41 سالہ صبا قمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ:
“جب میری شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ لکھی ہوگی، ہو جائے گی۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور محبت یا شادی کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں۔
صبا قمر نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی کافی مصروف ہے،
“میں اتنی مصروف ہوں کہ 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، ایسے میں محبت کے لیے وقت کہاں سے نکالوں؟”
انہوں نے کہا کہ وہ تقدیر پر مکمل یقین رکھتی ہیں،
“شادی، محبت اور بچے سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں۔ یہ نہ وقت سے پہلے ملتے ہیں نہ بعد میں۔ جب وقت آتا ہے تو خودبخود سب ہو جاتا ہے۔”
صبا قمر کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح ان کے سنجیدہ مگر پُرمزاح انداز کو سراہ رہے ہیں۔









