بالی ووڈ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے نومولود بیٹے کے لیے ایک نہایت پیارا تحفہ بھجوا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
گزشتہ عرصے کے دوران دونوں کزنز کے درمیان ناراضی کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں، خصوصاً اس وقت جب پرینیتی اپنے کزن سدھارتھ چوپڑا کی شادی سے قبل کی تقریبات میں نظر نہیں آئیں۔ اگرچہ بعد ازاں انہوں نے شادی میں شرکت کرکے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا تھا، مگر سوشل میڈیا پر پھر بھی سوالات اٹھتے رہے۔
اب 19 اکتوبر 2025 کو بیٹے کی پیدائش کے بعد پرینیتی اور راگھو چڈھا کے لیے پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھیجا گیا خصوصی تحفہ خاندان میں خوشی کی نئی لہر لے آیا ہے۔ پریانکا نے نہ صرف اپنے بھانجے کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا بلکہ اپنے خاندان کی جانب سے اس خوشی میں شامل ہونے کا بھی ثبوت دیا۔
پریانکا کے اس محبت بھرے انداز نے مداحوں کو ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ دونوں کزنز کے درمیان رشتے کی گرمجوشی برقرار ہے۔









