نیویارک کے نئے مئیر نے علی نجمی کا مئیر کی جوڈیشری ایڈوائزری کمیٹی کا چئیر مقرر کردیا

Mayor Mamdani Appoints Ali Najmi as Chair of Mayor’s Advisory Committee on the Judiciary

نیویارک ( آواز نیوز) مئیر زوہران ممدانی نے اپنی سابقہ ٹرانزیشن ٹیم کے لیڈ کونسل اور دیرینہ دوست علی نجمی کو عدلیہ ( Judiciary ) سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ یہ تقرری مئیر زوہران ممدانی کی علی نجمی پر بے پناہ اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ علی نجمی نے پانچ سال قبل نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے لئے زوہران ممدانی کو اپنی تنظیم مسلم ڈیموکریٹک کلب آف نیویارک کے پلیٹ فارم سے متعارف کروایا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل انکی انتخابی مہم کا اہم حصہ رہے ہیں۔نجمی لاء فرم کے بانی علی نجمی معروف قانون ساز اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ انہیں انتخابی امور کے حوالے سے ایک بہترین اٹارنی مانا جاتا ہے۔ علی نجمی کی تقرری کے ساتھ ساتھ میئر ممدانی نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد ایک وسیع تر کمیٹی کا تقرر ہے تاکہ مختلف کمیونٹیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی سیلیکشن میں شفافیت کا عمل بہتر ہوسکے اور ایک بھرپور ڈیٹا بیس قائم کیا جاسکے۔میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ کا کردار جمہوریت میں بہت اہم ہوتا ہے۔میری انتظامیہ نیویارک میں ججوں کی تقرری میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھے گی تاکہ ہم نیویارکرز کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔جیوڈشری ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی کے لئے علی نجمی سے بہتر کوئی اور نہیں۔جیوڈیشری کمیٹی سول اور فیملی کورٹس کے ججوں کا تقرر کرتی ہے اسکے علاوہ کرمنل کورٹس میں عبوری تقرریاں بھی اسکے دائرہ کار میں آتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں