امریکا میں تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران شاہراہ پر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک سنگل انجن تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز جارجیا کے شہر گینزویل میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا اور اس میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ سکتا، جس پر پائلٹ نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔

عینی شاہدین اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کا دایاں بازو ایک گاڑی سے ٹکرایا، جس سے فیول ٹینک الگ ہو گیا اور طیارہ مزید دو گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

حکام کے مطابق حادثے میں ملوث افراد کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث طویل ٹریفک جام پیدا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں