Mayor Mamdani Adds an other member of Muslim Democratic Club of New York
Mayor Zohran Mamdani appoints Faiza Ali as commissioner of the Mayor’s Office of Immigrant Affairs (MOIA)
نیویارک ( رپورٹ : محمد فرخ)امریکن پاکستانی کمیونٹی کی قابل فخر اور باصلاحیت رکن مسلم ڈیموکریٹک کلب آف نیویارک کی شریک بانی( Co Founder)فائزہ علی کو مئیر آفس برائے امیگرینٹس افئیرز کی کمشنر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ فائزہ علی مینئول کاسترو کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی امریکن مسلم و پاکستانی فرد ہیں۔اس کے علاوہ فائزہ علی مسلم ڈیموکریٹک کلب آف نیویارک کی تیسری ممبرہیں جنہیں مئیر کی انتظامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان سے پہلے MDCNY کے بانی ممبر علی نجمی کو مئیر کی جوڈیشل کمیٹی کا سربراہ اور کو فاؤنڈر عالیہ لطیف کو انٹر فیتھ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ MDCNY وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے مئیر زوہران ممدانی نے اپنی انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے لئے امیدوار کے طور سے انہیں سب سے پہلی حمایت MDCNY کی ملی تھی۔






