امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی فوجی کارروائیاں ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں ختم ہونے میں وقت لگے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکا اور Israel کے حملے دوسرے ہفتے میں بھی جاری ہیں جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران کی علاقائی طاقت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کم ہوتی رہے گی۔ ان کے بقول موجودہ کارروائیاں صرف آغاز ہیں۔
دوسری جانب Pentagon کے مطابق تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی آپریشن ایپک فیوری میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی افواج جمعے تک ایران میں تقریباً 3 ہزار اہداف کو نشانہ بنا چکی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس جنگی صورتحال کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔









