نیویارک ( رپورٹ : ایم آرفرخ )امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ اور مئیر زوہران ممدانی نے کچھ وقت اکٹھے کمسن بچوں کے درمیان گزارا۔ سابق صدر اور مئیر ممدانی نے ساؤتھ برونکس میں ارلی چائیلڈ ہڈ کئیر سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بچوں سے ان کی اسکول میں مصروفیات کے بارے میں دریافت کیا۔ سابق صدر نے بچوں سے کہا اگر آپ سب ایک ساتھ مل کر رہیں گے تو مظبوط رہیں گے۔ دونوں نے بچوں کی کتاب سے ایک سٹوری بچوں کو سنائی۔ بچے بہت خوش ہوئے ۔مئیر ممدانی اور باراک اوبامہ نے کمسن بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے بچوں کے ہمراہ گانا بھی گایا۔ دونوں نے نیویارک سٹی کے لئے مئیر کے وژن پر بھی تبادلہ کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ بچوں کے لئے مظبوط بنیاد ضروری ہے ۔












