فی الحال جنگ بھی نہیں بات بھی نہیں!!

امریکی وفد کا دورہ پاکستان آخری لمحات میں منسوخ، ٹرمپ نے ایران کے لئے آپشنز اوپن رکھے ہیں
واشنگٹن ( آواز نیوز) ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو پاکستان جانے سے روک دیا ہےے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں، ان کے پاس کچھ نہیں۔ ایران جب چائے فون کال کرسکتا ہے۔ اب ہوگی تو فائنل ڈیل اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے مکمل دستبرادی پر ہی ہوگی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز نہیں ہے۔اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا ایران سے ممکنہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کےلیے اسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ آپ 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں نہیں جا رہے، ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، لیکن آپ مزید 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں بےمقصد باتیں کرنے نہیں جا رہے۔‘یہ دورہ ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے جب وٹکوف اور کشنر پاکستان کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔ اس سے قبل ایرانی وفد نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان کی اعلی فوجی و سویلین قیادت سے ملاقات کی تھی ، جسے ایرانی وزیر خارجہ نے مفید قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں