ورلڈ کپ کا بخار عروج پر: نیویارک بھر میں فری فین ایونٹس منعقدہونگے


نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی اور گورنر کیتھی ہوکل نے پانچوں باروز میں فری ایونٹس کی خوشخبری سنادی
نیویارک( رپورٹ : محمد فرخ) نیویارک سٹی کے مئیر ممدانی، گورنر ہوکل اور فیفا وتلڈ کپ 2026 کمیٹی نے مداحوں کے لئے فری فین ایونٹس کا اعلان کردیا ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نیویارک کے باسیوں کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے۔مئیر اور گورنر کے ہمراہ فیفا ورلڈکپ 2026 نیویارک/ نیوجرسی ہوسٹ کمیٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ نیویارک کی ڈائیورس کمیونٹیز کے لئے فری فین ایونٹس برونکس، بروکلین، مین ہٹن، کوئنز اور سٹیٹن آئیلنڈ میں منعقد ہونگے۔ جن کے دوران لائیو میچز، کلچرل پروگرامنگ اور بہت کچھ مہیا ہونگےوہ بھی کسی فیس یا چارجز کے بغیر۔امریکہ میں سب سے بڑی فری فین ایونٹس ہونگے۔ مئیر زوہران ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ آج سے کئی سال پہلے میں فیفا ورلڈ کپ میں نے سٹیڈیم میں جاکر نہیں بلکہ اسی طرح فین زون میں جاکر دئکھا تھا۔جہاں فٹبال گیم کے ہزاروں متوالے ایک ساتھ میچز سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فین ایونٹس کے ذریعے ہم سب کو قریب لائیں گے تاکہ اس تاریخ ساز ورلڈ کپ سے سب لطف اندوز ہوں، ہم چاہتے ہیں ہر کوئی ورلڈ کپ میں گھل مل جائے ۔نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا تھا کہ نیویارکرز دنیا بھر سے آنے والے مداحوں کو نیویارک میں ویلکم کرنے کو تیار ہیں۔ جو بھی اس عظیم شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہوں ، آنے والے ایونٹس سے لطف اندوز ہوں۔ پانچوں بوروزمیں منعقد ہونے والے فری فین ایونٹس نیویارک کی ہر کمیونٹی کو لطف دیں گے۔چھوٹے کاروبار کو مدد ملے گی۔اور نیویارکرز ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔نیویارک میں ورلڈ کپ کی اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فری فین ایونٹس ہمارے اس عزم کی عملی صورت ہے جو ہم نے نیویارک سٹی کو شمالی امریکہ کا سب سے بہترین میزبان شہر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں