مئیر ممدانی بھی فائیو بورو بائیک ٹور کا حصہ بن گئے


نیویارک سٹی کے پہلے مئیر، 32 ہزار سے زائد رائیڈرز 40 میل طویل ٹور میں شریک ہوئے
نیویارک ( آواز نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران کوامی ممدانی سٹی کے پہلے مئیر بن گئے جنہوں نے سائیکل سواروں کے ہمراہ فائیو بورو بائیک ٹورمیں حصہ لیا۔اس تاریخ ساز فائیو بورو بائیک ٹور میں 32000 سے زائد سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ مئیر زوہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے برسراقتدار مئیر بن گئے جنہوں نے بائیک ٹور میں حصہ لیا۔40 میل پر محیط بائیک ٹور میں نیویارک شہر کے پانچوں بوروز سے گزر کر سفر مکمل کیا جاتا ہے۔بائیک ٹور سے پہلے اپنے خطاب میں مئیر ممدانی نے کہا کہ انہیں فائیو بورو بائیک ٹور کا حصہ بننے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔اس بائیک ٹور میں ہر عمر کے افراد نے حصہ لیا۔ معروف سنگر ڈی جے بینی بنیسی بھی رائیڈرز میں شامل تھے جنہوں نے بائیک ٹور میں اپنے نئے البم کی ریلیز کا جشن بھی منایا۔بائیک ٹور کے دوران نیویارک سٹی کی بیشتر سڑکیں بند رہیں اور مسافروں کو  غیر معمولی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں