پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت فراست چوہدری انتقال کرگئے


نیویارک ( آواز نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت پیپلز پارٹی یوایس اے کے سینئر رہنما اور امریکن کونسل آف منیارٹی وومین ( ACMW) کے ڈائریکٹر فراست چوہدری بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں۔ وہ ACMW کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ کونسل  کی سربراہ بازہ روحی نے بتایا ہے کہ صبح فراست چوہدری کے دل نے کام کرنا چھوڑدیا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کا جسد خاکی دوپہر 2 بجے کے لگ بھگ الریان فیونرل ہوم۔ بروکلین لایا جائے گا۔ آج مغرب کی نماز کے بعد مکی مسجد بروکلین میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کل ( بدھ) کو نیوجرسی میں ہوگی۔ بازہ روحی کے مطابق 68سالہ فراست چوہدری عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، ان کا بروکلین کے مائمونڈیز ہسپتال میں دل کا آپریشن ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ۔ فراست چوہدری کے پسماندگان میں دو بیٹے اور بیوہ شامل ہیں ۔ مرحوم ، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما جہانگیر بدر کے قریبی عزیز تھے ۔کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے فراست چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Address: Al Rayaan Funeral Home
1093 Coney Island Ave. Brooklyn , NY 11230

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں