ایڈووکیٹ فاطمہ اپنے سے دوگنی عمر سے بھی بڑے سینئیر اور طاقتورسیاستدان کو شکست دی
نئی دہلی ( آوا نیوز) انڈیا کے ریاستی انتخابات میں جہاں تامل ناڈو کی سیاست بلکل تبدیل ہوکر رہ گئی جب تمل و ساوتھ کی فلموں کے بے تاج بادشاہ وجے تھلاپتی نے تامل ناڈو میں ہلچل مچادی ، جن کی جماعت ریاست کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت کے روپ میں سامنے آئی ہے وہی کیرالہ میں بھی سیاسی بھونچال آگیا ہے۔ایک خاتون امیدوار فاطمہ تہلیہ نے صوبے کے سب سے مظبوط سیاستدان کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل، مس فاطمہ کیرالہ اسمبلی کی پہلی خاتون ایم ایل بن گئی ہیں۔انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سینئیر رہنما 75 سالہ ٹی پی رام کرشنن کو شکست دیکر کیرالہ سٹیٹ اسمبلی کی پہلی مسلم خاتون ممبر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ مس فاطمہ نے انڈین یونین مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ 32 سالہ فاطمہ ایک کامیاب کارپورٹ وکیل کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی جدوجہد میں بھی مصروف عمل ہیں۔









