اسلام آباد ( آواز نیوز) امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستانی امریکن بزنس گروپ کے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس خصوصی استقبالیہ میں وزیراعظم کی کابینہ کے اراکین اور سینئیر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ببن الاقوامی بزنس کمیونٹی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ اور پاکستان میں امریکی پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا









