کینیڈا کا 22 جون سے امریکنز کے لئے سرحد کھولنے،کووڈ پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

ٹورانٹو( آواز رپورٹ)کینیڈا نے مکمل ویکسئین لگوانے والے غیر ملکیوں کے لئے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈور ویکسئین لگوانے والے افراد کے لئے 14 روزہ قرنطینہ کی شرط سمیت دیگر سفری پابندیاں ختم کتنے سے متعلق حکم نامہ جاری کرنے والے ہیں

.تاہم کینیڈا داخل ہونے والےافراد کو بدستور کورونا ٹیسٹ اور چند دنوں کے قرنطینہ کی شرط پورا کرنا ہوگی.بلومبرگ میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹروڈور چبد دنوں میں اس منصوبے کا اعلان کرسکتے ہیں.خیال کیا جارہا ہے کینیڈا 22 جون سے امریکہ کی سرحدوں پر سے پابندیاں نرم کردے گا. مکمل سرحد کھولے جانے کا بھی امکان ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں