نیویارک سٹیٹ الیکٹرک اینڈگیس نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 13 سے 22 فیصد اضافے کی اجازت مانگ لی

نیویارک (آواز رپورٹ) نیویارک سٹی کے باسی جو پہلے ہی پٹرول اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں بہت جلد انہیں بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ادارے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کرنے والے ہیں۔ نیویارک سٹیٹ الیکٹرک اینڈ گیس (NYSEG) نے الیکٹرک اور گیس کی قیمتوں میں 13 سے 22 فیصد میں جب گرمی کے موسم کا آغاز ہو چکا ہے لوگوں کو ایئرکنڈیشنڈ اور دیگر اشیاءکی ضرورت پڑے گی۔ الیکٹرک اور گیس کے نرخوں میں اضافے سے انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے نرخوں میں اضافہ ماہانہ بجٹ کو بری طرح متاثر کرے گا۔ یوکرائن جنگ اور کورونا کےباعت دنیا بھر میں پیدا شدہ معاشی بحران کے سنگین اثرات نیویارک میں بھی نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔ چھٹیوں کے سیزن میں جب لوگ سیرو تفریح کا منصوبہ بناتے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیشتر لوگوں کے لئے پریشان کن ہے۔ پٹرول اور اس کی مصنوعات میں اضافے کے ساتھ دیگر اشیاءکی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں