فیس بک پر پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو فیس بک کے ذریعے پاکستانیوں کو لوٹ رہا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ میں شامل چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق پاکستان جبکہ پانچ کا نائجیریا سے ہے۔ یہ گروہ فیس بک پر لوگوں سے دوستی کرتا اور پھر غیر ملکی لڑکیوں کی تصاویر دکھا کر انہیں لاکھوں ڈالر کا لالچ دے کر لوٹ لیتا تھا۔ اس گروہ نے پاکستانیوں سے اب تک کئی کروڑ روپے لوٹے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں