امریکی مسسپی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، مشتبہ قاتل گرفتار

ٹیٹ کاؤنٹی/ مسسپی(آواز آن لائن)ریاست مسسپی کی ٹیٹ کاؤنٹی فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے.مقامی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔۔حکام کے مطابق آرکابٹلا(Arckabutla)کے تین مقامات پر پیش آنے والی خونی وارداتوں میں سے ایک کنوئنس سٹور کے اندر پیش آیا جب مشتبہ قاتل نے سٹور کے باہر گاڑی میں بیٹھے ایک مرد کو قاتل کردیا۔ ملزم نے فوری بعد سٹور سے دو میل دور واقعہ ایک گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کردیا جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوا.بعد ازاں ملزم نے اسی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ کے عقب میں ایک گھر میں گھس کر جنونی انداز میں فائرنگ کرکے دو کو گھر کے اندر اور دو کو گھر کے باہر موت کے گھاٹ اتاردیا.ٹیٹ کاؤنٹی شیرف براڈ لینڈ کے مطابق 52 سالہ مشتبہ قاتل رچرڈ ڈیل کم کو کسی مزاحمت کے بغیر اسکے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے. اس کے قبضے سے دو ہینڈ گن اور ایک شارٹ گن برآمد ہوئے ہیں.اسے بلا ضمانت حراست میں لے لیا گیا اس پر قتل اور دہشت پھیلانے کے متعدد چارجز عائد کئے جائیں گے. مسسپی کے گورنر ٹیٹ ریوزنے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا یقین دلایا ہے.حکام مبینہ قاتل کے ہلاک ہونے والوں سے ممکنہ روابط کی بھی تحقیقات کررہے ہیں.گورنر ریوز کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کا فی الحال علم نہیں ہوسکا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں