ڈالر کی قیمت میں کمی، مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی، جس سے روپے کی گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 52 پیسے کی کمی کے ساتھ 288 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر ایک روپے 52 پیسے کم ہوکر 287 روپے ہو گئی۔دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46639 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 288 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 293 روپے سے تجاوز کرگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں