اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 1242 پوائنٹس کی کمی

کراچی: معاشی عدم استحکام، غیر یقینی سیاسی صورت حال اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج کے باعث اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز ہی سے مندی کا رجحان رہا اور کاروبار 233 پوائنٹس کی مندی سے شروع ہوا۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور خدشات کے سبب آغاز میں ہی 100 انڈیکس گھٹ کر 46011 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا اور پھر یہ سلسلہ مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 46 ہزار پوائٹس کی سطح سے بھی نیچے آکر 45002 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں