قانونی مسائل کے باوجود ٹرمپ کو بائیڈن پر واضح برتری

نیویارک (آواز نیوز) قانونی مسائل میں گھرے ہونے کے باوجود ٹرمپ کو بائیڈن پر واضح برتری حاصل ہے. ایک پول کے مطابق 61 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے بائیڈن کی صدارت کو ناکام قرار دیا جب کہ 49 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کو بائیڈن پر ترجیح دی۔ سی این این کے ایک پول کے نتائج کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تقریباً دو تہائی تعداد بائیڈن کی صدارت کو ایک ناکامی سمجھتی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں بائیڈن پر واضح برتری رکھے ہوئے ہیں۔ پول میں 49 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے بائیڈن پر ٹرمپ کو ترجیح دی جبکہ صرف 43 فیصد نے بائیڈن کی حمایت کی جبکہ جنوری میں بائیڈن کے لیے یہ شرح 45 فیصد تھی۔ پول سے یہ بھی پتہ چلا کہ 61 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز بائیڈن کی صدارت کو ایک ناکام صدارت سمجھتے ہیں جبکہ جنوری میں یہ شرح 57 فیصد تھی۔ 39 فیصد ووٹرز بائڈن کی صدارت کو کامیاب سمجھتے ہیں جبکہ رواں برس کے آغاز میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ تا ہم 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ بائیڈن یا ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے۔ مجموعی طور پر، 92 فیصد ریپبلکن نے ٹرمپ کی صدارت کو کامیابی قرار دیا ہے جبکہ صرف 73 فیصد ڈیموکریٹس نے بائیڈن کی صدارت کو کامیاب قرار دیا۔ آزاد امیدواروں میں سے، 51 فیصد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت کامیاب رہی جبکہ صرف 37 فیصد بائیڈن کو کامیاب سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں