تین سالہ ترک بچہ جو موٹرسائیکل اور کار چلاسکتا ہے

انقرہ: ترکی کے غیرمعمولی بچے کا دنیا بھر میں چرچا ہے اور صرف تین سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلاسکتے ہیں بلکہ قیمتی فیراری کار چلاکر اسے محفوظ انداز میں پارک بھی کرسکتے ہیں۔زین سوفوگلو ترک موٹرسائیکل کھلاڑی کینان سوفوگلو کے بیٹے ہیں۔ زین نے آنکھ کھولتے ہی اپنے اطراف میں اسپورٹس بائیک اور کاریں دیکھیں۔ ان کے والد بھی اب تک ’سپراسپورٹس کے پانچ عالمی ٹائٹل‘ اپنے نام کرچکے ہیں۔زین نے دوبرس کی عمر سے بچوں کی موٹرسائیکل چلانا شروع کیں اور اب وہ فیراری کار کچھ دور چلاکر بالکل درست انداز میں پارک کرسکتے ہیں جو اس ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اگرچہ وہ گاڑی کے اسکرین کے بار بھی نہیں دیکھ سکتے لیکن ڈیش بورڈ پر کیمرہ لگا کر اس کی براہِ راست ویڈیو ٹیبلٹ پر دیکھتے ہیں۔ اسی کی بدولت وہ بہت سکون سے کار چلاتے ہیں جس پر ان کی مہارت دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔انسٹاگرام پر زین کے دس لاکھ مداح ہیں کیونکہ اس عمر کا بچہ زین جیسے کام کرنے کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایک ویڈیو میں وہ فیراری گاڑی گیراج سے نکالتے ہیں، اسے دائرے میں گھماتے ہیں اور دوبارہ تنگ گیراج میں پارک کرتے نظر آتے ہیں۔تاہم بہت سے افراد نے زین کے والدین پر تنقید کی ہے کہ انتہائی کم عمر میں وہ ایک خطرناک کام کررہا ہے اور والدین اس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ لیکن زین کے والدین اسے خاطر میں نہیں لاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں