انسٹاگرام صارفین کیلئے دوستوں کیساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بنانا ممکن

کیلیفورنیا: (آواز نیوز) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی نیا متعارف کرا دیا ہے، جو دوستوں کو ایک ساتھ ریلز کو مشترکہ فیڈ بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو ذاتی نوعیت کا ریلز فیڈ تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو ان کے اور ان کے دوستوں کی دلچسپیوں پر مبنی ہوتا ہے۔بلینڈ ایک ایسا فیچر ہے جو انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (DMs) میں دستیاب ہے، اس کے ذریعے صارفین ایک یا ایک سے زیادہ دوستوں کے ساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بنا سکتے ہیں۔یہ فیڈ انسٹاگرام کے الگورتھم کے ذریعے دونوں صارفین کی دلچسپیوں اور سرگرمیوں کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے، ہر دن یہ فیڈ نئی ویڈیوز کے ساتھ تازہ ہوتی ہے، تاکہ صارفین کو مسلسل نیا مواد فراہم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں