دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ جانور اور پودے اس صدی کے آخر تک ناپید ہو جائیں گے

نیویارک (آواز نیوز)2100 تک بڑے پیمانے پر معدومیت کا خطرہ پیدا ہوا گیا۔دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ جانور اور پودے اس صدی کے آخر تک ناپید ہو جائیں گے۔ یورپ کے جدید ترین سپر کمپیوٹرکے سائنسی ماڈل کی آئندہ چند سال میں زمین پر زندگی ختم ہونے کی پیش گوئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2050 تک 10 فیصد پودے اور جانور ختم ہو جائیں گے، جب کہ 2100 تک یہ تعداد بڑھ کر 27 فیصد ہو جائے گی۔

محققین کا کہنا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ اور زمین پرتبدیلیوں کی وجہ سے اپنے چھٹے بڑے پیمانے پر ختم ہونے والے دور سے گزر رہی ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ معدومیت کی رفتار کے پہلے ماڈل اب کارآمد نہیں۔ فلنڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر کوری بریڈ شا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شکاری نسل کے بارے میں سوچیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اپنا شکار کھو دیتی ہے۔ کھانے کے لیے کچھ نہ ہونے کے باعث شکاری بھی معدوم ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں