اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف”بھارت کی کشمیر کو ریاست بنانے کی کوششیں قبول نہیں”

اسلام آباد (آواز نیوز):وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اپنی ریاست قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جعلی سیاسی اقدامات کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں