فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان کی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد عناصر پاکستان میں معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور علاقائی تعاون کی حمایت کی ہے، مگر سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع بند ہو سکے۔









