نیویارک سٹیٹ میں ویکسینیشن کی شرح سب سے زیادہ ہے: ڈاکٹر اعجاز احمد

نیویارک( خصوصی رپورٹ)ایشین امریکن میں کووڈ ویکسینیشن کی شرح کسی بھی نسلی گروپ اور قومیتوں کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے•15 سال یا زائد عمر کے ایشین امریکنز میں یہ شرح زیادہ ہے.ان خیالات کا اظہار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی(APPC)کے بانی ڈاکٹر اعجاز احمد نے لانگ آئیلنڈ کے کثیر الاشاعت روزنامہ نیوز ڈے کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا.ڈاکٹر اعجاز اپنا نیویارک چیپٹر کے صدر بھی ہیں.ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر کمیونٹی لیڈرز کا خیال ہے کہ اس بلند شرح کی وجوہات میں بلند شرح تعلیم اور آمدنی کے علاوہ مختلف نسلی گروپوں کے درمیان ثقافتی تفاوت بھی ہے.15 سال یا اس سے زائد عمر کے باسیوں میں ایشین امریکنز میں مکمل ویکسینیشن کی شرح 10.3 فیصد ہے.معروف کارڈیالوجسٹ کا کہناہے کہ اپنی میڈیکل پریکٹس میں انہوں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ ایشین کا امریکنز افریقی و ہسپانوی کمیونٹیز کے مقابلہ میں حکومتی ہیلتھ سسٹم پر زیادہ اعتماد ہے.واضح رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اور ماضی کے متعصب اور امتیازی رویوں کی وجہ سے خاص طور سے بعد افریقی امریکنز ہیلتھ سسٹم پر اعتماد نہیں کرتے.ڈاکٹر اعجاز نے کہ متعدد ایشینز سمجھتے ہیں کہ SARSاور MERS جیسے وباء بھی دراصل کورونا وائرس ہی تھے. امریکہ میں مذکورہ وباؤں سے 1600 سے زائد افراد لقمہ اجل ہوئے تھے.چین اور ایشیائی ممالک میں ایسے وائرس پہلی بار نہیں پھیلے ان مکا وائرس کے پھیلاؤ پر یقین ہے اسلئے وہ ویکسینیشن کو روک تھام کے لئے ضروری سمجھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں